چینی ہیکرز کا بڑی تعداد میں امریکیوں کا میٹا ڈیٹا چوری کر لیا
- 05, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : سائنس اور ٹیکنالوجی چینی ہیکرز بڑی تعداد میں امریکیوں کا میٹا ڈیٹا چوری کرتے ہیں۔
چینی ہیکرز نے بڑی تعداد میں امریکی شہریوں کا ڈیٹا چوری کر لیا ہے۔ایک سینئر امریکی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ سالٹ ٹائفون نامی چینی ہیکنگ گروپ نے سائبر جاسوسی مہم میں امریکیوں کا میٹا ڈیٹا چوری کیا تھا۔
امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں درجنوں کمپنیوں کو ہیکرز نے نشانہ بنایا ہے جب کہ صرف امریکی ریاست میں 8 ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر فرمیں ملوث ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس نے چینی ہیکنگ گروپ سے نمٹنے کو حکومت کی ترجیح قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں امریکی محکمہ انصاف اور فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے رپورٹ دی تھی کہ چین نے لاکھوں امریکی شہریوں کو آن لائن ہیکنگ کا نشانہ بنایا ہے۔اسی تناظر میں 7 چینی شہریوں کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے، جن پر الزام تھا کہ وہ امریکی حکام اور شہریوں کے خلاف 14 سال تک جاری رہنے والی ہیکنگ مہم کا حصہ تھے۔

تبصرے