امریکہ نے ایران کی مزید 35 کمپنیوں پر پابندی لگا دی
- 06, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے: ایران کی مزید 35 کمپنیوں پر امریکہ نے پابندی لگانے کا اعلان کر دیا - امریکی حکام کے مطابق ایران غیر قانونی طریقے سے تیل بیچ کر اس سے آنے والی آمدنی جوہری پروگرام ، ڈرونز اور میزائل بنانے میں لگاتا ہے جس کی وجہ سے ایران کی کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی - امریکہ کے محکمہ خزانہ کی دی گئی تجویز پر فارین اسیٹس کنٹرول ( اوفاک ) کے دفتر نے میری ٹائم انڈسٹری کیلیے مختلف ملکوں سے آپریٹ ہونےو الی ایران کی شیڈو کمپنیوں پر پابندی کا حکم جاری کیا - امریکی محکمہ خزانہ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایران غیر قانونی طور پر تیل بیچتا ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی نیوکلیئر پروگرام ، ڈرونز اور بلیسٹک میزائلوں کی تیاری پر صرف کرتا ہے -
جن ایرانی کمپنیوں پر امریکہ کی جانب سے پابندی لگائی گئی -ان میں "مارشل آئیلینڈ فلیگڈ جیا ، گیانا فلیگڈ فینسک ،اولیو، یوری ،کک آئیلینڈ فلیگڈ برتھا من ہینگ ، سیرس ون ، فلیگڈ ایلوا ، پرنسیپ ،اور ساؤٹوم ، وغیرہ" شامل ہیں ـ اس کے علاوہ "سان مارینو فلیگڈ وینیٹی ، لائیبریا فلیگڈ لیڈی لوسی ، میروپ ، فیوناٹو ، ویرنیکا تھری ، لائنیس ، پاناما فلیگڈ پینتھر ، بیلائز فلیگڈ وسنا ،ہونڈوراس فلیگڈ ایف ٹی آئیلینڈ" پر بھی پابندی لگا دی گئی -

تبصرے