شام کے ایک اور بڑے شہر (حماہ) پر بھی باغیوں کا قبضہ

حماہ پر قبضہ

نیوز ٹوڈے :   شام کے مسلح دھڑوں نے شام کے ایک اور اہم شہر (حماہ) پر بھی قبضہ کر لیا ـ "تحریم الشام ملیشیا ، دمشق" اور ان کے ساتھ شامل دیگر باغی گروپ شام کے ایک اور شہر حماہ پر بھی قابض ہو گۓ - اس سے قبل شامی فوج کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ حماہ شہر کے گرد فوج کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے - انسانی حقوق کی تنظیم " آبزرویٹری"] نے بھی حماس شہر کے گورنر ہاؤس پر باغیوں کے قبضے کی تصدیق کر دی ـ شامی آبزرویٹری کا یہ بھی کہنا تھا کہ باغیوں نے حماہ شہر کی سینٹرل جیل میں قید تمام قیدیوں کو بھی رہا کردیا -

البتہ شام کی فوج نے حماہ کے گورنریٹ پر باغیوں کے قبضے کی تاحال تصدیق نہیں کی - بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 2011 سے جاری خانہ جنگی کے باوجود حماہ شہر ابھی تک شامی حکومت کے قبضے میں ہی تھا ـ رپورٹ کے مطابق حماہ شہر پر قابض ہونے کے بعد اب باغی حمص شہر پر بھی قابض ہو سکتے ہیں جس سے شام کے دارالحکومت کا ساحلی علاقوں کے ساتھ زمینی رابطہ منقطع ہو جائے گا - جہاں پر روس کی فوج کے بحری اور فضائی اڈے موجود ہیں ـ شام کے مسلح دھڑوں نے کچھ دن قبل ملک کے دوسرے بڑے شہر حلب پر بھی قبضہ کر لیا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+