چین نے لگائی امریکی فوجی کمپنیوں پر پابندی تائیوان کو اسلحہ بیچنے کے جرم میں
- 06, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : چین نے امریکہ کی فوجی کمپنیوں اور ایگزیکٹوز پر تائیوان کو اسلحہ بیچنے کے الزام میں پابندی لگا دی - چین نے تائیوان کو اسلحہ کی فراہمی کے جرم میں امریکہ کی 13 کمپنیوں پر پابندی لگائ ہے - برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین نے یہ قدم اس وقت اٹھایا جب امریکہ نے تائیوان کو ایف 16 لڑاکا طیاروں اور ریڈار سسٹم کی مرمت کیلے 385 ملین ڈالر کے سپیئر پارٹس بیچے - چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنا امریکہ اور چین کے تعلقات کے درمیان سرخ لائن لگانا ہے -
چین نے جن امریکی کمپنیوں پر پابندی عائد کی ان میں "ٹیلی ڈائن براؤن انجینیئرنگ ، شیلڈ اے آی انکارپوریشن اور برنک ڈرونزانکارپوریشن" شامل ہیں - رپورٹ کے مطابق جن امریکی کمپنیوں پر پابندی لگائی گئی ان میں سے 6 کمپنیوں کے مالکان کے تمام اثاثے بھی منجمد کر لیے گۓ اور ان کا چین میں داخلہ بھی بند کر دیا گیا - چینی حکام نے چینی شہریوں اور چینی کمپنیوں کو بھی سختی سے خبردار کر دیا ہے کہ جن امریکی کمپنیوں پر پابندی لگائی گئی ہے ان سے کسی قسم کا لین دین نہ کیا جاۓ -

تبصرے