امریکی شہر (کیلفورنیا) زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا
- 06, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ کی ریاست (کیلفورنیا) میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گۓ ـ زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی - امریکہ کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر اور زلزلے کا مرکزی پوائنٹ کیلفورنیا کے جنوب میں تھا - زلزلہ پیما مرکز کی طرف سے زلزلے کی وجہ سے کیلفورنیا اور جنوبی اوریگون کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کی وارننگ بھی جاری کر دی تھی - لیکن بعد میں سمندری طوفان کی وارننگ کینسل کر دی گئی ، البتہ آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہا ـ
میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق سونامی کی وارننگ ملتے ہی ساحلی علاقوں سے بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کر دی جس سے سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گئی - رپورٹ کے مطابق زلزلے کی وجہ سے متاثرہ علاقوں کی بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا جس سے 10 ہزار افراد بجلی سے محروم ہو گۓ - امریکہ کے میڈیا کےمطابق زلزلہ سےہونےو الے نقصانات یا اموات کے بارے میں تاحال کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں -

تبصرے