صیہونی فوج نے اپنی ہی بمباری سے ہلاک ہونے والے 6 قیدیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا
- 06, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج نے اگست کے مہینے میں اپنی بمباری میں ہی 6 یرغمالیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا - "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اگست کے مہنیے میں جن 6 یرغمالیوں کی لاشیں ملنے کا اعلان کیا گیا تھا وہ یرغمالی صیہونی فوج کی بمباری سے ہی ہلاک ہوۓ تھے - غزہ کے جس علاقے پر صیہونی فوج نے بمباری کی تھی اسی علاقے میں حماس نے اسرائیلی قیدیوں کو رکھا ہوا تھا -
صیہونی فوج کے مطابق بمباری کے وقت ہمیں نہیں معلوم تھا کہ اسرائیلی قیدی اسی علاقے میں قید ہیں - صیہونی قیدیوں کو اسی علاقے کی زیر زمین عمارت میں یا اس کے ارد گرد قید کر کے رکھا گیا تھا - صیہونی فوج کا کہنا تھا کہ ہمارے تو وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ ہمارے قیدیوں کو حماس نے اس علاقے میں چھپا رکھا تھا ـ اگر ہمیں معلوم ہوتا تو ہم کبھی بھی اس علاقے پر بمباری نہ کرتے -

تبصرے