روس نے انسانی بنیادوں پر شامی صدر کو اپنے ملک میں رہنے کی اجازت دے دی

شامی صدر

نیوز ٹوڈے :    شامی صدر (بشار الاسد) کا خاندان پناہ لینے روس پہنچ گیا ، روس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ دے دی - "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق روس نے شام کے صدر بشار الاسد اور ان کی فیملی کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر روس میں رہنے کی اجازات دی ہے- روس کے "چینل ون" نے بھی کریملن کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوے بتایا کہ شام کے صدر کو روس میں رہنے کی اجازت مل گئی ہے - اس سے پہلے شامی صدر کی طیارہ حادثے میں وفات پا جانے کی بھی مختلف خبریں بھی میڈیا پر گردش کر رہی تھیں - شام کے باغی دھڑے مختلف شہروں پر قبضے کے بعد شام کے دارالحکومت پر بھی قابض ہو گۓ جس کی وجہ سے شام کے صدر بشار الاسد کو ملک چھوڑ کر فرار ہونا پڑا -

بین الاقوامی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق باغیوں کے شامی دارالحکومت (دمشق) میں داخل ہونے سے قبل ہی شامی صدر جہاز میں سوار ہو کر نامعلوم منزل کی جانب روانہ ہو چکے تھے - امریکہ کے اخبار "دی نیو یارک ٹائمز" نے بتایا کہ شامی صدر 8 دسمبر کی صبح ہی صبح طیارے میں بیٹھ کر دمشق سے فرار ہو گۓ البتہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کہاں گۓ - شامی صدر کے طیارے کا جو 2 منٹ کا ریڈار ڈیٹا مل سکا اس میں ان کے طیارے کو 8725 فٹ کی بلندی سے نیچے کی جانب آتے ہوے دیکھا جا سکتا ہے - طیارے کی رفتار 819 کلو میٹر فی گھنٹہ سے 159 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی - اور آخر کار رفتار 64 کلو میٹر فی گھنٹہ تک جا پہنچی ـ البتہ ان کے جہاز حادثے کی ساری خبریں غلط ثابت ہوئیں اور شامی صدر اپنی فیملی سمیت صحیح سلامت روس پہنچ گۓ -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+