شام کے شہر (قنیطرہ) پر اسرائیلی فوج قابض ہو گئ

اسرائیلی فوج

نیوز ٹوڈے :  صیہونی فوج شام کے شہر (قنیطرہ) میں داخل ہو گئی ـ صیہونی فوج نے (گولان کے سامنے بفزرون) میں بھی اپنی فوج تعینات کر نے کا اعلان کر دیا ہے - "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق 1974 میں ہونے والے معاہدے کے بعد صیہونی فوج پہلی دفعہ بفرزون میں داخل ہوئی ہے - 2019 میں امریکی صدر( ڈونلڈ ٹرمپ) نے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کی خود مختاری کو ماننے کا کہا تھا - عرب میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے بفزرون کے علاقے میں رہنے والے شامیوں کو اپنے گھروں کے اندر ہی رہنے کا حکم دے د یا -

اسرائیلی وزیر اعظم ( نیتن یاہو) کے مطابق شامی فوج نے بفزروں کے علاقوں میں اپنی پوزیشنیں چھوڑ دی تھیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ اسرائیلی فوج نے ان کی جگہ سنبھال لی ہے - اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم کسی دشمن  کی فوج کو اپنی سرحدوں پر ٹھہرنے نہیں دیں گے -شام میں بشارالاسد حکومت کا خاتمہ بھی حزب اللہ اور ایران کے خلاف اسرائیل کی کوششوں کا نتیجہ ہے - صیہونی فوج کے مطابق باغیوں کو شامی فوج کے اسلحے پر قابض ہونے سے روکنے کی کوشش کریں گے ـ شام کے باغیوں کے پاس اسرائیل کے ساتھ جنگ کرنے کی طاقت موجود نہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+