صیہونی فوج کے شام کے حکومتی اداروں پر فضائی حملے

فضائی حملے

نیوز ٹوڈے :   شام کے شہر (دمشق) پر صیہونی فوج کی بمباری سے خفیہ ایجنسی کی عمارتوں سمیت سیکیورٹی سکوائر پر بھی آگ بھڑک اٹھی ـ-شام کی "سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس" کے مطابق شام کے دارالحکومتی شہر دمشق پر اتوار کی شام صیہونی فوج کی جانب سے کی گئی بمباری سے سیکیورٹی ہیڈ کوارٹرز کی عمارتوں میں آگ لگ گئی - "اے ایف پی" کے نمائندے کے مطابق دمشق کے ضلع عباسی میں قائم امیگریشن اور پاسپورٹ کے دفاتر میں بھی آگ لگ گئی -

شامی آبزرویٹری کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے سابق حکومتی فوج کے ہیڈ کوارٹر ، انٹیلیجنس اور کسٹمز کی عمارتوں پر فضائی حملے کیے جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی - اس سے پہلے شام کے مسلح دھڑوں نے دمشق میں کرفیو لگانے کا اعلان بھی کر دیا تھا - باغیوں نے شام 4 بجے سے صبح تک کرفیو کا اعلان کر دیا تھا ـ شامی باغیوں دمشق میں داخل ہوتے ہی بشار الاسد حکومت کے خاتمے کا اعلان کر دیا تھا - بعد میں روس نے بشار الاسد کے خاندان کی روس میں موجودگی اور انہیں انسانی بنیادوں پر پناہ دینے سے آگاہ کیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+