شام میں جاری شامی فوج اور مسلح دھڑوں کی حالیہ جنگ میں 27ہزار 910 افراد ہلاک ہو گۓ
- 09, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : شام میں مسلح دھڑوں اور شامی فوج کی حالیہ جنگ میں شام میں کتنی جانیں ضائع ہوئیں ؟ جنگی صورتحال پر نظر رکھنے والے ایک وار مانیٹرنگ ادادے نے شامی فوج اور مسلح دھڑوں کے درمیان 11 دن پہلے شروع ہو نے والی لڑائی میں ضائع ہونے والی انسانی جانوں کے اعداد وشمار جاری کردیے - وار مانیٹرنگ ادارے کے اعداد وشمار کے مطابق 11 دن پہلے شامی مسلح دھڑوں نے شامی حکومت کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کیا - جس کا خاتمہ شام کے دارالحکومت دمشق پر قبضے کے بعد ہوا -
برطانیہ کی شام میں انسانی حقوق سے متعلقہ آبزرویٹری کے مطابق شام میں جاری حکومتی فوج اور مسلح دھڑوں کے درمیان جھڑپوں میں 27 ہزار 910 افراد ہلاک ہوۓ - موجودہ جنگ میں اپنی جانیں گنوانے والوں میں شامی فوج کے 380 جوان ، 138 سویلین اور مسلح دھڑوں کے 392 لڑاکے شامل ہیں - شام میں بشار الاسد حکومت کا 50 سال سے زائد کا دور حکومت ختم ہو گیا - مسلح دھڑوں نے دمشق پر قابض ہو کر سرکاری ٹی وی ، ریڈیو اور وزارت دفاع کی عمارتوں پر کنٹرول سنبھال لیا ہے -

تبصرے