شامی باغیوں کے حمایتی ، یونان میں قائم شامی سفارتخانے میں داخل
- 09, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : یونان میں قائم شامی سفارتخانے میں بھی مسلح دھڑوں کے حامی داخل ہو گۓ - شام میں بشارالاسد کی دہائیوں سے قائم حکومت کے خاتمے کے بعد دنیا بھر کے ملکوں میں باغیوں کے حامیوں نے جشن منایا - اور شامی سفارتخانوں میں داخل ہونے کی کوشش کی ـ یونانی دارالحکومت (اینتھر) میں بھی شامی باغیوں کے حمایتی سفارتخانے کی چھت پر چڑھ گۓ اور اپنا جھنڈا لہرا دیا - نیوز ایجنسی "رائٹرز" کا کہنا تھا کہ شامی باغیوں کیے حامیوں نے جشن مناتے ہوۓ سفارتخانے کی چھت پر شامی جھنڈا اتار کر اپنا جھنڈا لہرا دیا -
یونانی پولیس نے ان افراد کو روکنے کی کوشش بھی کی اور سفارتخانے کے احاطے میں داخل افراد میں سے 4 کو گرفتار بھی کرلیا ، لیکن سفارتخانے کی چھت پر جھنڈا لہرانے دیا ـ یونانی دارالحکومت میں قائم شامی سفارتخانے کے باہر بھی بشارالاسد حکومت کے ہزاروں مخالفین جمع تھے - اس جشن میں شامل ایک 59 سالہ شامی شخص کا کہنا تھا کہ ہم اتنے خوش ہیں کہ اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے - اس کا کہنا تھا کہ 55 سال کی ڈکٹیٹر شپ ختم ہو گئی ، آمر بھاگ گیا اور عوام موجود ہے ـ یونان کے مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے شامی سفارتخانے میں لگی بشار الاسد کی تصویر بھی پھاڑ دی -

تبصرے