رات گئے ایک بڑا استعفیٰ آگیا
- 09, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : بشارالاسد نے شام سے نکلنے سے قبل صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔روسی حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ بشار الاسد نے صدارتی محل سے نکلتے وقت اقتدار کی پرامن منتقلی کی ہدایت کی تھی۔ روسی حکام کا مزید کہنا ہے کہ بشارالاسد نے صدارت اور ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ چین نے امید ظاہر کی ہے کہ شام میں حالات جلد معمول پر آجائیں گے جب کہ مصر نے تمام فریقین سے ملک کے استحکام کے لیے کام کرنے کی اپیل کی ہے۔
جرمنی نے بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کو شامی عوام کے لیے خوش آئند اقدام قرار دیا ہے جب کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام کے تنازعے سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں اور امریکا کو شامی تنازعے میں ملوث نہیں ہونا چاہیے۔ یہ دوسری جانب اسرائیلی فوج شام کے شہر قنیطرہ میں داخل ہوگئی ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ وہ باغیوں کو بشار الاسد کی فوج کے ہتھیاروں پر قبضے سے روکنے کی کوشش کریں گے اور یہ کہ شامی باغی اسرائیل سے لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

تبصرے