سینکڑوں پاکستانی زائرین پھنسے ہوئے ہیں
- 09, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : شام میں باغی ملیشیا حیات تحریر الشام کے قبضے کے باعث سینکڑوں پاکستانی زائرین شام میں پھنسے ہوئے ہیں۔تقریباً 250 پاکستانی زائرین شام میں پھنسے ہوئے ہیں۔ شام ونگز کے کنٹری ہیڈ طارق سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ باغیوں نے ایئرپورٹ بند کر دیا ہے، ہماری آج لاہور جانے والی فلائٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 11 دسمبر کو کراچی جانے والی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ زائرین کا کہنا ہے کہ شام ونگز کے تحت ایئرلائنز کا آج کا شیڈول واضح نہیں، دمشق کے علاقے سیدہ زینب میں ہوائی فائرنگ سے زائرین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واضح رہے کہ شامی باغیوں نے دمشق پر قبضے اور صدر بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کا اعلان کیا ہے۔شامی باغیوں نے دمشق پر قبضے اور صدر بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سرکاری ٹی وی پر اپنی پہلی تقریر کی جس میں انہوں نے ایک آزاد شام کی خودمختاری اور سالمیت کا یقین دلایا۔
شامی باغیوں کا کہنا تھا کہ شام میں تاریک دور کے خاتمے کے بعد ایک نئے دور کا آغاز ہونے والا ہے۔ شام میں تمام سرکاری اور غیر سرکاری املاک اور سہولیات کا تحفظ کیا جائے گا اور تمام سیاسی قیدیوں کو جیلوں سے رہا کیا جائے گا۔

تبصرے