شمالی غزہ میں حماس کے ہاتھوں صیہونی فوج کے 3 جوان ہلاک ، درجنوں زخمی

صیہونی فوجی ہلاک

نیوز ٹوڈے :   شمالی غزہ میں صیہونی فوج اور حماس کے درمیان جھڑپوں میں 3 صیہونی فوجی ہلاک اور 12 زخمی ہو گۓ - شمالی غزہ میں پونے والی آج کی تازہ ترین حماس اسرائیل جھڑپوں میں صیہونی فو ج کے زخمی ہونے والے 12 فوجیوں میں سے 2 کی حالت بھی خطرناک ہے - صیہونی فوج نے اس معاملے کے متعلق مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں - اس سے قبل اسرائیلی میڈیا کی طرف سے غزہ میں 4 صیہونی فوجیوں اور لبنان میں 2 صیہونی فوجہوں کی ہلاکت کے بارے میں ممطلع کیا گیا - صیہونی میڈیا کی جانب سے دی گئی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی حماس کے ساتھ اسرائیل کی جنگ میں اب تک صیہونی فوج کے 816 جوان ہلاک جبکہ 384 زخمی ہو چکے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+