جنوبی لبنان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے اسرائیلی فوج کے 4 اہلکار ہلاک
- 10, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : جنوبی لبنان میں لبنان کی مزاحمتی جماعت (حزب اللہ) کے ہاتھوں صیہونی فوج کے 4 اہلکار ہلاک ہو گۓ - پچھلے 24 گھنٹوں سے لبنان میں جاری اسرائیلی فوج اور لبنان کی مزاحمتی جماعت حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں صیہونی فوج کے 4 جوان ہلاک ہو گۓ - "عرب میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق لبنان کی سرحد پر بارودی سرنگ کے پھٹنے سے صیہونی فوج کے 4 اہلکار ہلاک ہو گۓ - رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں میں ایک ریزرو میجر اور ایک ریزرو کیپٹن بھی شامل تھے - دوسری طرف غزہ میں جاری حماس کے ساتھ جھڑپوں میں بھی صیہونی فوج کے 2 اہلکار مارے گۓ - غزہ میں جاری حماس کے ساتھ جنگ میں اب تک اسرائیلی فوج کے 800 سے زیادہ فوجی مارے جا چکے ہیں -
وسیم حسن

تبصرے