ملک شام پر قبضے کے بعد باغیوں نے شامی فوج کیلیے عام معافی کا اعلان کر دیا
- 10, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : شام پر قابض مسلح دھڑوں نے شام کی سرکاری فوج کیلیے عام معافی کا اعلان کردیا - شام میں (بشار الاسد) حکومت کے خاتمے کے بعد باغیوں نے شام کی سرکاری فوج کیلیے عام معافی کا اعلان کر دیا - ملک شام پر قابض باغیوں نے بشارالاسد حکومت کے وزیر اعظم "غازی الجلالی" کو پر امن طریقے سے اقتدار کے انتقال کی ہدایت کرتے ہوۓ اپوزیشن جماعت کے ایک اہم رہنما " محمد البشیر" کو عبوری حکومت کا سربراہ بنا دیا - شام میں باغیوں کی کامیابی کے بعد عرصہ دراز سے ملک بدر شامی واپس اپنے وطن آنے لگے -
ان افراد کی واپسی سے دمشق کی شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں - دوسری جانب صیہونی فوج نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوۓ گولان کی پہاڑیوں سے آگے بفرزون کے علاقے میں اپنی فوج بھیج کر اس پر قبضہ کر لیا - صیہونی فوج نے پیر کو بھی شام کی فضائی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کی اور کہا کہ اس نے شام کے مشتبہ کیمیائی ہتھیاروں اور میزائلوں کے گوداموں کو نشانہ بنایا ہے - قطر نے صیہونی فوج کے اس اقدام کی مذمت کی جبکہ مصر نے اسرائیل کی اس حرکت کو شام کی خود مختاری اور سرزمین پر ڈکیتی قرار دیا ہے -

تبصرے