خفیہ جیلوں کی معلومات دینے والے افراد کیلیے باغیوں نے کیا بڑے انعام کا علان
- 10, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : قیدیوں کو آزاد کروانے کیلیے خفیہ جیلوں کی معلومات دینے والے افراد کیلیے شامی حکام نے انعام کا اعلان کر دیا - شام کے شہری دفاع نے خفیہ جیلوں سے متعلق ٹھوس معلومات فراہم کرنے پر 5 ہزار ڈالر بطور انعام کا اعلان کر دیا - "عرب میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق شام میں "بشار الاسد" حکومت کے خاتمے کے بعد شام کی بد نام زمانہ جیل "صید نایا" سے قیدیوں کو رہا کروانے والی ریسکیو ٹیموں اور ان کے رشتہ داروں کی جانب سے تلاش کرنے کے موقع پر یہ اعلان کیا گیا -
شہری دفاع کے ادارے (وائٹ ہیلمنٹس) کے مطابق زیر زمین جیل ، جس میں قیدیوں کو قید رکھنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ، کی تلاش جاری ہے سرچ اور ریسکیو ٹیمیں لگا دی ہیں - حکام نے سوشل میڈیا پر بھی اعلانات کرواۓ ہیں کہ بشار الاسد حکومت کے دور میں جیلوں کے اندر کام کرنے والے اہلکار اور ملازم باغیوں کے رہنماؤں کو جیلوں میں بنے زیر زمین سیلز کے الیکٹرانکس کوڈ دیں تاکہ ان سیلز میں قید قیدیوں کو آزاد کیا جا سکے - زیر زمین سیلز میں قید قیدی جیل کے مرکزی کنٹرول روم سے سی سی ٹی وی کے ذریعے دکھائی دے رہے ہیں -

تبصرے