بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹتے ہی آزاد ہونے والے قیدیوں کی خوفناک داستانیں سامنے آنے لگیں
- 10, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : 30 منٹ پہلے پھانسی دی جانے تھی کہ حکومت کا تختہ الٹ گیا شام کی جیلوں سے آزاد ہونے والے قیدیوں نے سنائی خوفناک داستانیں - (بشار الاسد) حکومت کے خاتمے اور باغیوں کے شام پر قبضے کے بعد شام کی جیلوں سے رہا ہونے والے قیدیوں کی خوفناک داستانیں سامنے آنے لگیں - الجزیرہ کی دی گئی رپورٹ کے مطابق شام سے بشار الاسد حکومت کے خاتمے اور دمشق سمیت پورے شام پر باغیوں کے قبضے کے بعد شام کی جیلوں سے آزادی حاصل کرنے والے ہزاروں قیدی اپنی قید کے دنوں کی خوفناک داستانیں سامنے لانے لگے -
الجزیرہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوۓ بتایا کہ قید کے دوران اس قیدی کا کوئی نام نہیں تھا اس کی شناخت ایک نمبر سے تھی - اس شخص کو بشار الاسد حکومت نے قید کر لیا جبکہ اس کے گھر والوں نے سمجھ لیا کہ وہ مر گیا ہے - سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نوجوان کا کہنا تھا کہ اس کے گھر والوں کو علم نہیں تھا کہ میں قید میں ہوں - جیل سے آزادی حاصل کرنے والے کچھ اور قیدیوں کا کہنا تھا کہ بشار الاسد حکومت کا تخہ الٹنے سے کچھ دیر پہلے ہی انہیں پھانسی ہونےو الی تھی - مگر اب وہ آزاد ہیں ـ حکومت کے خاتمے سے قبل 54 افراد کو پھانسی دی جانی تھی لیکن اب وہ آزاد دمشق میں گھوم پھر رہے ہیں -

تبصرے