نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریت کے پیدائشی حق کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ

نیوز ٹوڈے :   ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکی شہریت کے پیدائشی حق کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جیسا کہ وہ اس سے قبل بھی کئی بار اظہار کر چکے ہیں۔امریکی شہریت کے پیدائشی حق سے مراد وہ تارکین وطن یا غیر ملکی ہیں جو تعلیم کے مقصد سے امریکہ آتے ہیں اور پھر ان کے بچے امریکہ میں پیدا ہوتے ہیں، انہیں خود بخود امریکی شہریت مل جاتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اور ان کے حامیوں کا خیال ہے کہ اس قانون کو تبدیل کیا جانا چاہیے اور امریکی شہریت حاصل کرنے کے لیے سخت طریقہ کار ہونا چاہیے۔دوسری جانب ٹرمپ مخالف امریکیوں کا خیال ہے کہ پیدائشی شہریت کا حق امریکی آئین کی 14ویں ترمیم کا حصہ ہے اور اسے واپس لینا یا تبدیل کرنا مشکل ہوگا، اگر ایسا کیا گیا تو یہ اچھا عمل نہیں ہوگا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+