اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کرپشن کیسز میں 5 سال بعد عدالت میں پیش ہوئے

وزیراعظم نیتن یاہو

نیوز ٹوڈے :   غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اسرائیل میں اب بھی خوف کی فضا برقرار ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کی سماعت آج تل ابیب میں بم پروف بنکر میں قائم عدالت میں ہوئی جہاں وہ 5 سال بعد عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران حکمران جماعت کے رہنما اور وزراء بھی نیتن یاہو کی حمایت میں عدالت پہنچ گئے جب کہ غزہ جنگ کی مخالفت اور جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے اسرائیلیوں نے بھی نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا۔رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے کیس کو ملتوی کرنے کی کوشش کی تاہم عدالت نے درخواستیں مسترد کر دیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کی گواہی تین دن تک جاری رہنے کا امکان ہے اور گواہی کے بعد انہیں وضاحت کے لیے واپس بلایا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کو تین مقدمات میں فراڈ اور ایک کیس میں رشوت ستانی کے الزامات کا سامنا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+