اسرائیل کے شام پر 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد فضائی حملے

فضائی حملے

نیوز ٹوڈے :   صیہونی فوج کا ملک شام پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ ، پورا دمشق دہل اٹھا - صیہونی فوج کی شام کے 3 اہم فضائی اڈوں (شنشار ، قمشلی بیس اور عقبہ) پر بمباری - عرب میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے شام کے مختلف علاقوں جن میں دمشق اور حمص بھی شامل ہیں پر فضائی حملے کیے - شام کی انسانی حقوق کی تنظیم "المرصد کے سربراہ رامی عبد الرحمنٰ" نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ بتایا کہ صیہونی فوج نے 24 گھنٹوں کے دوران شام پر 100 سے زیادہ حملے کیے ہیں - المرصد کےڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ شام میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیل شامی فوج کی طاقت کو ختم کرنے میں لگا ہوا ہے -

صیہونی فوج کے درجنوں ہیلی کاپٹرز اور جنگی طیارے شامی فوج کے اڈوں کو تباہ کرنے میں لگے ہوۓ ہیں جن کا مقصد گولان کی پہاڑیوں کے قریب بفرزون کے علاقوں کو اسرائیل کے قبضے میں کرنا ہے - دمشق میں قائم ایک تحقیقاتی مرکز اور الیکٹرانک وار فیئر مرکز پر بھی بمباری کی گئی - اسرائیلی حملوں کے بعد ملک شام کی صورتحال کشیدہ ہو گئی - البتہ شام نے جوابی حملے کے بارے میں ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا - ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اسرائیلی حملوں کا مقصد شام کے اسٹریٹجک اثاثوں کو تباہ کرنا اور دفاعی نظام کو کمزور کرنا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+