ترکیہ میں فضائی فوجی جنگی مشقوں کے دوران ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گۓ

ہیلی کاپٹر زمین پر گر کر تباہ

نیوز ٹوڈے :   ترکیہ میں جنگی تربیتی پروازوں کے دوران ایک خوفناک حادثہ پیش آگیا جس میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گۓ - "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق یہ خوفناک حادثہ (ترکیہ کے صوبہ اسپارتو) میں پیش آیا - جب 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرانے سے ایک ہیلی کاپٹر زمین پر آن گرا - زمین پر گرنے والا ہیلی کاپٹر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا ـ ہیلی کاپٹر میں کل 7 فوجی سوار تھے جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گۓ -

جبکہ ایک ہسپتال لے جاتے ہوۓ راستے میں ہی ہلاک ہو گیا - اس خوفناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے فوجیوں میں ایک بریگیڈیئر جنرل بھی شامل تھے جو کہ فوجی ٹریننگ سینٹر کے انچارج تھے ـ دوسرا ہیلی کاپٹر بحفاظت زمین پر اتر گیا اور اس میں سوار تمام اہلکار محفوظ رہے - ترکیہ کے فوجی حکام نے واقعے کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے ـ البتہ ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+