صیہونی فوجی دستے پر حماس کے لڑاکوں کا توپ شکن میزائل سے حملہ

میزائل سے حملہ

نیوز ٹوڈے :  جبالیہ میں اسرائیلی فوج کے فوجی آپریشن کے بعد باہر نکلنے والے فوجیوں پر گھات لگاۓ بیٹھے حماس کے لڑاکوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 3 صیہونی فوجی ہلاک اور 12 زخمی ہو گۓ - "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے تصدیقی بیان میں کہا کہ غزہ کے علاقہ جبالیہ کیمپ سے فوجیوں کی واپسی جاری ہے جس کے دوران ایک فوجی دستے پر حماس نے حملہ کر دیا - صیہونی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ' جبالیہ سے بکتر بند گاڑہوں میں سوار واپس آتے فوجیوں پر حملہ کیا گیا - حماس کے حملے میں ہلاک ہونے والےصیہونی فوجیوں میں بارک ڈینیل ہالپرن ، آئیڈوزانو اور امری کوہن شامل ہیں' -

ہلاک ہونے والے فوجیوں کی عمریں 19 سے بیس سال کے درمیان ہیں - اس حملے میں 12 صیہونی فوجی زخمی بھی ہوۓ ہیں جن میں سے 2 کی حالت خطرناک بتائی جا رہی ہے - اسرائیل کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس کے لڑاکوں نے صیہونی فوج کی بکتر بند گاڑیوں پر توپ شکن میزائل داغے اور جان بچا کر بھاگنے والے صیہونی فوجیوں پر فائرنگ بھی کی - صرف جبالیہ میں حماس کے لڑاکوں کے ہاتھوں مارے جانے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد 34 ہو چکی ہے - صیہونی فوج کے مطابق جبالیہ میں جاری آپریشن کے دوران حماس کے 705 لڑاکے شہید اور 1300 گرفتار ہو چکے ہیں ـ جبکہ 90 ہزار افراد کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا گیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+