شام میں تباہی بابا وانگا کی پیشین گوئی سچ ثابت ہو گئ ، اب یورپ خطرے میں
- 11, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : دنیا کی مشہور نابینا نجومی عورت "بابا وانگا" کی اس سے پہلے کئی پیشین گوئیاں سچ ثابت ہو چکی ہیں - شام سے متعلق بھی انہوں نے ایک پیشین گوئی کی تھی - "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق بابا وانگا نے پیشین گوئی کی تھی کہ ایک بڑی جنگ کی صورت میں 2024 سے 2025 کے دوران شام اور پھر مغرب میں تباہی پھیل جائے گی - بابا وانگا کا کہنا تھا کہ شام سے (بشار الاسد) کی حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا ـ لیکن فاتح کوئی ایک گروہ نہیں ہو گا -
بابا وانگا نے کہا تھا کہ تیسری جنگ عظیم کا آغاز بھی ہو سکتا ہے ـ بابا وانگا نے پیشین گوئی کی تھی کہ تیسری جنگ عظیم چھڑنے سے 2025 تک بر اعظم کی بڑی آبادی ختم ہو جائے گی - اور 2043 تک یورپ پر مسلمان قابض ہو جائیں گے - بابا وانگا کی پیشین گوئی کے مطابق 2025 میں دنیا میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا - دنیا کے اختتام کا آغاز 2025 سے شروع ہو جائے گا لیکن انسانیت 5079 تک بھی ختم نہیں ہو گی - بلغاریہ کی بابا وانگا اس وقت مشہور ہوئی جب اس کی امریکہ کےٹوئن ٹاور پر ہونےو الے حملے کی گئی پیشین گوئی سچ ثابت ہوئی -

تبصرے