اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں جنگ نہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا

نیتن یاہو

نیوز ٹوڈے :   اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ ختم نہیں کریں گے۔اسرائیل غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے اور غزہ میں تازہ حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں 3 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور حماس کے 10 جنگجوؤں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو جنگ بندی کی کوششوں کے بارے میں مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور انہوں نے کہا کہ وہ غزہ میں جنگ ختم نہیں کریں گے ورنہ حماس نئے سرے سے حملے شروع کر دے گی۔

دوسری جانب نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کی سماعت گزشتہ روز تل ابیب میں زیر زمین بنکر میں ایک عدالت میں ہوئی۔ اسرائیلیوں نے عدالت کے باہر مظاہرہ کیا اور نیتن یاہو کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

   

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+