اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ میں جاری جنگ کو ختم نہ کرنے کا اعلان کر دیا

نیتن یاہو

نیوز ٹودے :   اسرائیل کے وزیر اعظم (نیتن یاہو) نے غذہ میں جاری جنگ ختم نہ کرنے کا اعلان کر دیا - صیہونی فوج کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی لگاتار جاری ہے غزہ پر تازہ ترین اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید ہو گۓ - صیہونی فوج نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں شمالی غزہ میں صیہونی فوج کے 3 اہلکاروں کی ہلاکت اور حماس کے 10 لڑاکوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے - میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جاری جنگ کو رکوانے کی کوششوں کے خلاف اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی جاری ہے -

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کو ختم نہیں کیا جاۓ گا اور اگر جنگ ایک مرتبہ روک دی گئی تو فلسطین کی مزاحمتی جماعت "حماس" دوبارہ طاقت حاصل کرکے ہمارے اوپر حاوی ہو جائے گی - دوسری طرف ایک دن قبل نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت بھی اسرائیل میں ایک زیر زمین بنکر میں قائم کی گئی عدالت میں ہوئی - عدالت کے باہر اسرائیلی مظاہرین نیتن یاہو کو سزا دینے کیلیے احتجاج کرتے رہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+