باغیوں نے بشارالاسد کے والد (حافظ اسد) کے مزار کو آگ لگا دی
- 12, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : شام میں سابقہ شامی صدر ( بشار الاسد کے والد حافظ اسد) کے مزار کو آگ لگا دی گئی -سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویروں اور ویڈیوز میں حافظ اسد کے مزار کے اندر سے اٹھتے ہوۓ شعلےاور دھواں دکھائی دےرہا ہے - ان ویڈیوز میں وردیوں میں ملبوس اور کچھ سادہ لباس پہنے افراد کو اسلحہ اٹھاۓ مزار کے اندر گھومتے بھی دیکھا جا سکتا ہے- شام کی انسانی حقوق کی تنظیم "سینیئر آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس" نے بین الاقوامی میڈیا کو مطلع کیا کہ باغیوں نے قرداحہ میں بنے بشارالاسد کے ولد حافظ اسد کے مزار کو آگ لگا دی - بین الاقوامی میڈیا کی طرف سے جاری کی گئی تصویروں میں دکھائی دے رہا ہے کہ باغیوں نے حافظ اسد کے مزار پر رکھے ہوئے علامتی تابوت کو بھی جلا ڈالا ـ شامی صدر بشارالاسد کے والد حافظ اسد 69 سال کے تھے جب ان کا 10 جون 2000 میں انتقال ہو گیا تھا -
وسیم حسن

تبصرے