روس نے اپنے شہریوں کو امریکہ جانے سے روک دیا
- 12, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : روس کے وزیر خارجہ نے روسی شہریوں کو امریکہ کا سفر کرنے سے روک دیا -"بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے روسی شہریوں کا امریکہ جانا خطرے سے خالی نہیں - روسی وزارت خارجہ کے مطابق روسی شہریوں کو امریکی حکام کے ہاتھوں نشانہ بنایا جا رہا ہے - روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ روس کے شہری "امریکہ ، کینیڈا اور کچھ یورپی یونین کےملکوں" کے سفر سے بھی گریز کریں -
شام کے حالات سے متعلق بات چیت کرتے ہوۓ روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ 'شام میں قائم روس کی تنصیبات کی حفاظت کیلیے عالمی اصولوں کو لاگو کیا جانا چاہیے -روسی وازارت خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری شام کی کشیدہ صورتحال کو مزید بھڑکانے والے بیانات دینے سے اجتناب کرے' - بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس اور امریکہ کے سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان تعلقات میں زیادہ کشیدگی یوکرین جنگ پر اختلافات کی وجہ سے پیدا ہوئی - ایک ماہ پہلے روس کی سر زمین پر امریکی اور برطانوی میزائلوں سے یوکرینی حملے کے بعد سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید کشیدہ ہو گۓ ہیں ـ جس کے بعد روس نے اپنی نیو کلیئر ڈاکٹرائن بھی تبدیل کر دی -

تبصرے