نیو جرسی کی فضائی حدود میں اڑان بھرنے والے ڈرونز ایران کے ہیں پینٹا گون نے کی تردید
- 12, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ کی فضائی حدود میں دیکھے جانے والے ڈرونز سے متعلق پینٹا گون نے وضاحت کر دی ہے کہ آیا وہ ڈرونز ایران کے تھے یا کسی اور ملک کے - اپنے ایک جاری کردہ بیا ن میں پینٹا گون نے بتایا کہ امریکہ کی ریاست نیو جرسی کی فضائی حدود میں دیکھے گۓ ڈرونز ایران کے نہیں تھے - پینٹا گون کے دیے گۓ بیان کے مطابق ریاست (نیو جرسی) کی فضا میں دیکھے گۓ ڈرونز کے بارے میں حتمی ثبوت حاصل نہیں ہوۓ کہ وہ ڈرونز کس ملک کے تھے -
پینٹا گون کے مطابق کانگریس کے کارکن "جیف وان" کا ان ڈرونز کو ایران کے ساتھ منسلک کرنا غلط ہے ـ کانگریس کے رکن جیف وان کا کہنا تھا کہ یہ ڈرونز مشرقی ساحل کے نزدیک موجود ایران کے بحری جہاز سے داغے جا رہے ہیں - پینٹا گون کے ترجمان "سبرینا سنگھ" نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوۓ بتایا کہ جیف وان کے ان دعووں میں کوئی صداقت نہیں ـ امریکہ کے کسی بھی ساحل کے ساتھ ایران کا کوئی بحری جہاز موجود نہیں اور نہ ہی کوئی مدر شپ ہے جہاں سے ایران ڈرون لانچ کر رہاہو -

تبصرے