حقانی نیٹ ورک کے سینیئر رہنما (خلیل الرحمٰن) دھماکے میں شہید ہو گۓ
- 12, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : افغانستان کے دارالحکومتی شہر میں دھماکے سے حقانی تنظیم کے اعلیٰ سربراہ اور افغان مہاجرین کے وزیر (خلیل الرحمٰن) ہلاک ہو گۓ - افغان وزارت داخلہ کے ترجمان (عبدالمتین قانح) نے تصدیق کرتے ہوۓ بتایا کہ 'وزارت مہاجرین کی عمارت کے اندر دھماکا ہونے سےخلیل الرحمٰن حقانی سمیت کئی افراد جاں بحق ہو گۓ - خلیل الرحمٰن حقانی افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے چچا کے بیٹے تھے - وزیر خارجہ سراج الدین حقانی کے بیٹے انس نے بھی اس دھماکے میں خلیل الرحمٰن حقانی سمیت 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے - انس کے مطابق ان کے چچا نماز پڑھ کر واپس آتے ہوۓ دھماکے کی زد میں آ گۓ - طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا داعش کی کارروائی ہے ـ2021 میں افغانستان پر طالبان کے دوبارہ قبضے کے بعد خلیل الرحمٰن کو وزارت دی گئی تھی ـ
وسیم حسن

تبصرے