شامی جیلوں سے آزاد قیدی ایک اور خطرے سے دو چار

جیلوں سے آزاد قیدی

نیوز ٹوڈے :  شام کی جیلوں سے رہا ہونے والے قیدی ایک نۓ خطرے میں گھر گۓ ـ شام میں (الاسد حکومت) کے تختہ الٹنے کے بعد باغیوں نے جیلوں میں بند قیدیوں کو آ زاد کر دیا - "عرب میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق جیلوں سے آزاد ہونے والے افراد میں ایسے قیدی بھی شامل ہیں جو دہائیوں سے جیلوں میں بند تھے - اور ان میں سے زیادہ تر خوراک کی کمی اور دوسری بیماریوں کا شکار ہیں ـ شام کی خوفناک ترین جیل "صید نایا" میں جانے والے ڈاکٹروں کے مطابق اس جیل میں بند رہنے والے قیدی ٹی بی ، ہیپاٹائٹس اور کئی دوسری بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں -

میڈیا کے مطاق ان ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان قیدیوں کو نارمل زندگی کی طرف لانے کیلیے ان کے طبی معائنے اور مناسب علاج کی ضرورت ہے - ڈاکٹروں کے مطابق ان میں سے اکثر قیدیوں کو ایک لمبے عرصے تک بہت کم غذا پر زندہ رکھا گیا ـ اس لیے اب انہیں ایک دم سے پیٹ بھر کر کھانا دینے سے ان کی صحت پر برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ـ ڈاکٹروں کے مطابق آزاد ہونے والے قیدیوں کی زیادہ تر تعداد ری فیڈنگ سنڈروم کا شکار ہو سکتی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+