بھارت کے لیے نیا مسئلہ

بھارت

نیوز ٹوڈے :   بنگلہ دیش کی نئی خارجہ پالیسی ہندوستان کے لیے ایک نیا چیلنج بن گئی ہے۔ بھارت کی کٹھ پتلی شیخ حسینہ کے بھارت فرار ہونے کے بعد بھارت بنگلہ دیش کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کے لیے کئی خفیہ حربے استعمال کر رہا ہے۔

بنگلہ دیش کی خارجہ پالیسی میں حالیہ تبدیلیاں بھارت کے لیے تشویشناک ثابت ہو رہی ہیں۔ بھارت میں بنگلہ دیشی قونصل خانے پر حملے کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ ہیں۔ بھارتی میڈیا گمراہ کن معلومات کا سہارا لے کر بنگلہ دیش کو غیر مستحکم کرنے کی سازش میں مصروف ہے۔ دوسری جانب چٹاگانگ میں پاکستانی کارگو جہاز کی آمد اور پاکستانی درآمدات کے لیے کسٹم کے معائنے میں نرمی ڈھاکہ اور اسلام آباد کے درمیان گہرے تعلقات کا مظہر ہے۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات بھارت کے لیے گہری تشویش کا باعث بن رہے ہیں۔

پاکستان کی نفرت میں اور مودی کے سائے میں شیخ حسینہ نے اپنے ہی لوگوں پر ظلم و ستم کا بازار گرم رکھا۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت کے ساتھ وسیع البنیاد ٹیلی کام معاہدے کو منسوخ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان غیر قانونی امیگریشن، مذہبی اقلیتوں کے حقوق اور پانی کی تقسیم کے معاہدوں جیسے مسائل پر بھی کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ بھارت بنگلہ دیش پر دوبارہ اثر و رسوخ قائم کرنے کے لیے احتجاج اور میڈیا کا سہارا لے رہا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+