غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 29 فلسطینی شہید، حماس کا بھی متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
- 23, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں مزید 29 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے کمال عدوان اسپتال میں متعدد دھماکے کیے، کل صبح سے جاری حملوں کے دوران مزید 29 فلسطینی شہید ہوگئے۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس غزہ اور مغربی کنارے میں جوابی کارروائیاں کر رہی ہے جس کے دوران حماس نے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
علاوہ ازیں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا گیا اور حماس کی مزاحمت ختم نہیں ہوئی۔

تبصرے