پاناما کینال کو کنٹرول کرنے کی ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر پاناما کے صدر کا ردعمل

پانامہ کے صدر

نیوز ٹوڈے :   پانامہ کینال کو کنٹرول کرنے کی ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے پانامہ کے صدر نے کہا کہ پانامہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔پاناما کے صدر جوز راؤل میلینو نے کہا کہ پاناما کینال کی انتظامیہ پر چین کا کوئی اثر و رسوخ نہیں، ریٹ کسی خواہش کی بنیاد پر طے نہیں کیے جاتے، نہر پاناما کی ملکیت ہے۔

واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاناما کینال کو کنٹرول کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے پاناما پر حد سے زیادہ الزامات عائد کرنے کا الزام لگایا تھا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+