غزہ کی 3 سالہ "ہنان" نے پولیو کے قطرے تو پی لیے لیکن اپنی ٹانگیں گنوا بیٹھی
- 24, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کی ایک اور داستان سامنے آ گئ - 3 سال کی بچی نے پولیو کے قطرے تو پی لیے لیکن صیہونی فوج کے حملے میں اپنی ٹانگیں کٹوا بیٹھی - غزہ میں شروع ہونے والی اسرائیلی بربریت کو ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے - جہاں سے صیہونی فوج کی معصوم فلسطینیوں اور خاص طور پر بچوں پر کیے گۓ مظالم کی لرزہ خیز داستانیں سامنے آنے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے - غزہ میں جاری صیہونی فوج کے جنگی جرائم میں اب تک لاتعداد فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں ـ جن میں زیادہ تر تعداد معصوم بچوں اور عورتوں کی ہے -
الجزیرہ ٹی وی کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں ایک مظلوم فلسطینی خاندان کے بارے میں معلومات دی گئیں جو حال ہی میں صیہونی فوج کی بربریت کا نشانہ بنا ہے -"الجزیرہ" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق رواں سال ستمبر کے مہینے میں غزہ کی ایک عورت "شمیما" اپنی 2 بیٹیوں ، جن کی عمریں3 سال اور 22 مہینے تھی ، کو لے کر پولیو کے قطرے پلوانے کیمپ گئی - پولیو کے قطرے پلوا کر جیسے ہی وہ عورت اپنی بچیوں کو لے کر گھر پہنچی - صیہونی فوج نے اس کے گھرپر حملہ کر دیا - صیہونی فوج کی بمباری سے شمیما شہید جبکہ اس کی بچیاں اور شوہر زخمی ہو گئے ـ اس حملے میں 3 سالہ ہنان کی دونون ٹانگیں ضائع ہو گئیں -

تبصرے