غزہ پر تازہ ترین حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 29 فلسطینی شہید

حملے

نیوز ٹوڈے :   صیہونی فوج کے غزہ پر جاری حملوں میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 29 معصوم فلسطینی شہید ہو گۓ - "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق غزہ کےعلاقے (لاہیا میں قائم کمال عدوان ہسپتال) پر صیہونی فوج نے کئی حملے کیے اور پچھلے دن کی صبح سے جاری اسرائیلی حملو ں میں مزید 29 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں -

دوسری طرف فلسطین کی مزاحمتی جماعت "حماس" غزہ میں اور مغربی کنارے پر بھر پور جوابی کارروائیوں میں مصروف ہے - حماس نے ان جوابی کارروائیوں کے دوران کئی اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا دعوٰی بھی کیا ہے ایران کے سپریم لیڈر (آیت اللہ خامنہ ای) کا کہنا ہے 'کہ صیہونی فوج غزہ میں اپنے مقصد حاصل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے - خامنہ ای نے کہا کہ صیہونی فوج نہ تو حماس کی قید میں موجود اپنے یرغمالیوں کو چھڑوا سکی اور نہ ہی حماس ک طاقت کو ختم کر سکی ہے' -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+