ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا اعلان تعلیمی اداروں اور مسلح افواج سے خواجہ سراؤں کو نکالنے کا
- 24, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : نو منتخب امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے سکولوں اور فوج سے خواجہ سراؤں کو نکالنے کا اعلان کردیا - 2024 کے صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 'میں اپنا عہدہ سنبھالتے ہی امریکہ کے سکولوں اور مسلح افواج سے خواجہ سراؤ ں کو نکال باہر کروں گا' - ایک تقریب کے دوران تقریر کرتے ہوۓ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں صدارتی عہدہ سنبھالتے ہی اپنے دفتر کے پہلے دن ہی بچوں کے جنسی استحصال کے خاتمے ، خواجہ سراؤں کو امریکی فوج اور تعلیمی اداروں سے ناکل باہر کرنے کے احکامات جاری کروں گا -
اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہوۓ کہا کہ ' ڈرگ مافیا کو بین الاقوامی دہشتگرد تنظیم قرار دے دوں گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جاۓ گی - اسی موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نےامریکی کاروباری بھارتی شہری "شری رام کرشنن" کو وہائٹ ہاؤس کے سینیئر پالیسی مشیر براۓ مصنوعی ضمانت کا عہدہ بھی دے دیا - اس کے علاوہ الیکشن مہم کے دوران خوب پذیرائی ملنے پر سابقہ امریکی صدر نے ٹک ٹاک جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا - ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹک ٹاک" کو امریکہ میں کچھ مدت کیلیےکام جاری رکھنے کی اجازت دی جا سکتی ہے -

تبصرے