میکسیکو میں مسافر طیارہ گھنے جنگل میں گر کر تباہ ، متعدد افراد ہلاک
- 24, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : میکسیکو کے گھنے جنگلات میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق ایک انجن والے چھوٹے طیارے نے ریاست "لاپروتا" سے اڑان بھری - اور پرواز کرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارہ کنٹرول ٹاور کے رابطے سے باہر ہو گیا ـ تلاش کے دوران جنگل سے اٹھنے والی آگ دیکھ کر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں - فضائی آپریشن کے انچارج کے مطابق ریاست جالسکو کے پر خطر جنگلات سے طیارے کا ملبہ ملا جس میں آگ لگی ہوئی تھی -
گھنے جنگل اور دشوار گزار راستے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو جاۓ حادثہ پر پہنچنے میں کافی وقت لگ گیا - جاۓ حادثہ سے لاشیں ملیں ـ لاشوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی البتہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مرنے والے ساتوں افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں - حادثے کی وجہ بھی ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ۔ میکسیکو میں چھوٹے طیاروں کے حادثات عام ہو چکے ہیں ـ جن میں خراب موسم ، پرانے جہاز اور پائلٹوں کی غلطیاں شامل ہیں -

تبصرے