حماس نے 3 اسرائیلی فوجیوں کو چاقو مار دیا

حماس

نیوز ٹوڈے :   حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیہ میں ایک کامیاب آپریشن میں قابض صہیونی افواج کو زبردست دھچکا پہنچایا ہے۔حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مجاہدین نے مربوط حکمت عملی کے تحت تین صیہونی فوجیوں کو خنجروں کے وار کر کے ہلاک کر دیا۔ صیہونی افواج کے زیر قبضہ ایک مضبوط عمارت پر حملہ کیا گیا جہاں دشمن کے تمام اہلکاروں کو قریب سے نشانہ بنایا گیا۔

دشمن کے اسلحے پر قبضے کے علاوہ اہم وسائل بھی قبضے میں لیے گئے جبکہ گھروں میں پھنسے فلسطینی شہریوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس آپریشن سے ثابت ہوتا ہے کہ فلسطینی مزاحمت اپنی سرزمین اور عوام کے دفاع میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ یہ کارنامہ مظلوم عوام کی آزادی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+