نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منشیات کے اسمگلروں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا
- 24, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکی ریاست ایریزونا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ صدر بنتے ہی میکسیکو کے تمام منشیات فروشوں کو ملک بدر کریں گے، منشیات کے کارٹلز کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیمیں قرار دیں گے اور ان سے سختی سے نمٹیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے پاناما کینال کو واپس امریکی کنٹرول میں لینے کا عندیہ بھی دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

تبصرے