حماس سربراہ کی شہادت کے اعتراف جرم پر ایران نے اسرائیل پر جوابی حملے کا اعلان کر دیا

اسماعیل ہنیہ

نیوز ٹوڈے :   ایران نےحماس رہنما (اسماعیل ہنیہ) کو شہید کرنے کے اعتراف جرم پر اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا اعلان کر دیا - ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا اعلان کرتے ہوۓ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی شدید مذمت بھی کی ہے - اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر (امیر سعید) نے یونائیٹڈ نیشن کے جنرل (انتونیو گوتریس) کو ایک خط لکھا ، جس میں لکھا تھا کہ ' اسرائیل نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کو شہید کرکے گھناؤنا جرم کیا ہے - اور اب اپنے اس سنگین جرم کی غلطی کو مان بھی لیا ہے ـ ایرانی سفیر نے خط میں لکھا کہ ایران جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے ، اور یہ کہ اسرائیل ساری دنیا اور علاقائی سلامتی کیلیے خطرہ بنتا جا رہا ہے' -

ایک دن قبل ہی اسرائیل کے وزیر دفاع نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کا باضابطہ طور پر اعتراف کیا تھا فلسطین کی مزاحمتی جماعت "حماس" کے سینیئر رہنما اسماعیل ہنیہ کو جاری سال کے جولائی کے مہینے میں شہید کیا گیا تھا - جب وہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نۓ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیےایران گۓ تھے - لیکن اس وقت اسرائیل نے حماس سربراہ کو شہید کرنے کی باضابطہ ذمہ داری نہیں لی تھی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+