یمن کی "حوثی" جماعت کا اسرائیل پر تیسرا بلیسٹک میزائل حملہ

بلیسٹک میزائل

نیوز ٹوڈے :   حوثی لڑاکوں کا ایک ہی ہفتے میں اسرائیل پر تیسرا میزائل حملہ ـ بھگدڑ سے4 2 یہودی زخمی ہو گۓ - اسرائیل کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حوثی جماعت نے وسطی اسرائیل کے شہروں پر بلیسٹک میزائل داغا ، جس کو اسرائیل کے دفاعی نظام نے راستے میں ہی تباہ کر دیا - میڈیا کے مطابق بلیسٹک میزائل جیسے ہی اسرائیل کی حدود م،یں داخل ہوا پورے اسرائیل میں سائرن بجنے لگے - جس سے لوگ اپنی جانیں بچانے کیلیے زیر زمین پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے لگے - ہر طرف بھگدڑ مچ گئی ـ رپورٹ کے مطابق اس بھگدڑ میں 24 افراد معمولی زخمی ہوۓ جبکہ ایک عورت کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا - جس کی حالت خطرناک بتائی جارہی ہے ـ پچھلے ایک ہفتے کے دوران حوثی لڑاکوں کا اسرائیل پر یہ تیسرا بلیسٹک میزائل حملہ ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+