قازقستان میں تباہ ہونےوالا آذربائیجان کا مسافر طیارہ بنا میزائل حملےکا نشانہ

مسافر طیارہ

نیوز ٹوڈے :   قازقستان میں تباہ ہونے والا آذربائیجان کا مسافر طیارہ میزائل حملے کا نشانہ بنا ـ آذر بائیجان کا مسافر طیارہ بدھ کے دن قازقستان کے ایئر پورٹ کے نزدیک گر کر تباہ ہو گیا تھا - جس میں سوار 38 مسافر جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہو گۓ تھے ـ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کے مسافر طیارے نے "ہاکو سے چیچنیا" کیلیے اڑان بھری تھی ، جو کہ قازقستان ایئر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا - اس مسافر طیارے میں کل 67 افراد سوار تھے جن میں طیارے کا عملہ بھی شامل ہے - جہاز میں سوار مسافر " قازقستان ، کرغستان ، اور روس" سے تعلق رکھتے تھے - ابتدائی رپورٹ کے مطابق مسافر طیارے کے ساتھ پرندہ ٹکرا گیا جس کی وجہ سے ہنگامی لنینڈنگ کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہو گیا-

لیکن بعد کی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسافر طیارہ مبینہ طور پر میزائل حملے کا نشانہ بنا - میڈیا کے مطابق آذر بائیجان کے مسافر طیارے کو چیچین یا روسی فوج نے غلطی سے میزائل کا نشانہ بنایا - طیارے کو زمین سے فضا کی جانب مار کرنیوالے میزائل سے نشانہ بنایا گیا - فضا میں میزائل کے پھٹنے سے اس کے ٹکڑے طیارے کے پچھلےحصے میں لگے - پائلٹ نے دو مرتبہ جہاز کو گروزنی میں لینڈ کرنے کی کوشش کی اور تیسری بار کی کوشش میں دھماکے کی آوز سنائی دی - آذر بائیجان نے مسافر طیارے کی تباہی کی وجوہات جاننے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+