روس کا "ارسا میجر" نامی مال بردار بحری جہاز بحیرہ احمر میں ڈوب گیا
- 26, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : روس کا "ارسا میجر" نامی مال بردار بحری جہاز بحیرہ روم میں انجن میں دھماکے کے بعد ڈوب کر تباہ ہو گیا - بحری جہاز میں سوار عملےمیں سے 2 افراد تاحال لاپتہ ہیں - میڈیا ایجنسی "رائٹرز" کی رپورٹ کے مطابق بحری جہاز ارسا میجر روسی شہر "ولادی دوستوک" کی جانب جا رہا تھا ـ جہاز میں بندر گاہ پر لگائی جانے والی کرینیں لوڈ تھیں - روسی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں بحری جہاز کے انجن میں ہونےو الے دھماکے کی وجہ نہیں بتائی گئی - البتہ جہاز کے عملے میں سے 14 افراد کو بچا کر انہیں ہسپتال منتقل کرنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا - جہاز میں عملے کے کل 16 افراد سوار تھے ـ روس کے سرکاری میڈیا "ریا" کے مطابق ہسپانیہ میں روسی سفارتخانہ اپنے بحری جہاز ارسا میجر کے ڈوبنے کی تحقیقات کر رہا ہے - اور ہسپانوی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے -
وسیم حسن

تبصرے