شام کے شہر "حمص" میں ایک مرتبہ پھر کشیدہ صورتحال

کشیدہ صورتحال

نیوز ٹوڈے :   شام کے شہر "حمص" میں ایک مرتبہ پھر کشیدگی بڑھ گئی ـ شامی شہر حمص میں بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے پولیس نے رات کے وقت کرفیو لگا دیا - میڈیا ایجنسی "رائٹرز" کی رپورٹ کے مطابق حمص کے حکام کا کہنا ہے کہ اقلیتوں اور مختلف فرقوں کے احتجاج کی وجہ سے کرفیو لگایا گیا ہے - رپورٹ کے مطابق تاحال نہ تو مظاہرین کے مطالبات کے بارے میں معلوم ہو سکا اور نہ ہی کشیدگی کی وجوہات سامنے آئی ہیں - شام کے سرکاری میڈیا کی مطابق کرفیو حمص شہر میں شام 6 بجے سے لے کر صبح 7 بجے تک صرف ایک رات کیلیے کرفیو لگایا گیا - بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شام کے نۓ حکمران بار بار اقلیتی مذہبی گروہوں کے تحفظ کا یقین دلا رہے ہیں - کیونکہ اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سابقہ باغی گروہ جو کہ اب حکومت میں ہیں ، سخت قوانین بنا سکتے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+