کرسمس ڈے پر روس نے یوکرین کو بنایا میزائل اور ڈرونز سے نشانہ
- 26, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : روس نے کرسمس ڈے کے موقع پر یوکرین کے بجلی گھر پر حملہ کرد یا ـ یوکرینی شہریوں نے میٹرو سٹیشنز میں پناہ لی - روس نے یوکرین کے بجلی گھر پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا - تھرمل پاور پلانٹ پر ہونےو الے میزائل حملے کی وجہ سے کرسمس ڈے کی صبح ہی صبح یوکرینی شہری میٹرو سٹیشنز میں پناہ لینے پر مجبور ہو گۓ - بین الاقوامی میڈیا نے یوکرینی ایئر فورس کے حوالے سے بتایا کہ روس نے یوکرین کے تیل ڈپوؤں اور بجلی گھر پر فضا ، زمین اور سمندر سے 78 میزائل داغے اور 106 ڈرونز بھی اس حملے میں استعمال کیے - یوکرینی فورس کے مطابق روس کے 59 میزائلوں اور 54 ڈرونز کا تباہ کر دیا گیا جبکہ 52 ڈرونز کو جام کر دیا گیا - یوکرین کے صدر (زیلینسکی) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر اپنے اکاؤنٹ میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ روسی صدر ( ولادیمیر پیوٹن) نے جان بوجھ کر کرسمس ڈے پر حملہ کیا - یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ اس سے زیادہ غیر انسانی حرکت کیا ہو سکتی ہے کہ یوکرین کو اندھیرے میں ڈبونے کیلیے پیوٹن نے جنگ جاری رکھی ہوئی ہے -

تبصرے