ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بدلے عمران خان کو رہا کرنے کی پیشکش

تحریک انصاف کے بانی

نیوز ٹوڈے :    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکمران جماعت کے درمیان باہمی سطح پر مذاکرات ہونے چاہئیں،ہم نے بات ڈونلڈ ٹرمپ کی وجہ سے شروع نہیں کی، عافیہ صدیقی بھی طویل عرصے سے امریکا میں قید ہیں، ہم اس معاملے کو بھی اٹھائیں گے، اگر امریکا عافیہ صدیقی کو رہا کرتا ہے تو تحریک انصاف کے بانی کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے باخبر حلقوں سے یہ بات سنی ہے کہ شکیل آفریدی کی رہائی کے لیے امریکا کی طرف سے بہت دبائو تھا کہ وہ ہمارا ہیرو ہے، اسے رہا کرو، لیکن پاکستان نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں۔ شکیل کو لے جائیں، پھر عافیہ صدیقی کو رہا کریں، جس پر امریکا نے جواب دیا کہ ہمارا عدالتی نظام ہے، عافیہ کو عدالت نے سزا سنائی ہے، جس پر پاکستان نے بھی کہا کہ شکیل آفریدی کو بھی ہماری عدالتوں نے سزا سنائی ہے۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+