غزہ میں معصوم بچوں کی ہلاکت نے اسرائیل میں مقیم جرمن سفیر کو بھی بولنے پر مجبور کر دیا
- 27, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ میں شدید سردی کی وجہ سے 4 معصوم بچوں کی ہلاکت پر اسرائیل میں تعینات جرمن سفیربھی بھڑک اٹھے - غزہ میں شدید سرد موسم میں بے گھر مظلوم فلسطینی خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں ، اور ان کے پاس سردی سے بچنے کیلیے نہ تو کوئی ضروری ساز وسامان موجود ہے اور نہ ہی کھانے پینے کی اشیا اور میڈیسن ہیں - "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ کے ایک پناہ گزین کیمپ میں پچھلے 72 گھنٹوں کے دوران 4 شیر خوار بچے جاں بحق ہو گۓ ہیں -
غزہ کا درجہ آۓ دن گرتا جا رہا ہے اور صیہونی فوج نے غزہ میں خوراک اور دوسری ضروری اشیا کی رسائی بند کر رکھی ہے - خان یونس کے علاقے میں قائم "ناصر نامی ہسپتال" کے بچوں کے وارڈ کے ڈائریکٹر نے ایک معصوم بچی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوۓ کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 2 معصوم بچے جن میں سے ایک 1 ماہ اور دوسرا 3 دن کا تھا ، ہسپتال لاۓ گۓ -جو کہ شدید سردی کے باعث جاں بحق ہو گۓ ـ غزہ میں معصوم بچوں کی ہلاکت پر اسرائیل میں مقیم جرمن سفیر بھی بھڑک اٹھے - جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ اگر یہ واقعہ بھی ہمارے اندر نہیں جھنجھوڑ سکا تو ہم نہ تو حضرت عیسیٰ کی پیدائش کو سمجھ سکتے ہیں اور نہ ہی حنوکا ( یہودی تہوار ) کو سمجھ سکتے ہیں -

تبصرے