القدس ٹی وی کے صحافیوں کی گاڑی پر صیہونی فوج کا حملہ

صحافیوں کی گاڑی

نیوز ٹوڈے :  غزہ کے ایک ہسپتال میں کوریج کرنے والے فلسطینی صحافیوں کی گاڑی پر صیہونی فوج نے حملہ کر دیا ، جس سے گاڑی میں موجود 5 صحافی شہید ہو گۓ - "عرب میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق نصیرات کیمپ میں قائم (الاودا) ہسپتال میں کوریج کرنے والے صحافیوں ، جن کا تعلق القدس ٹی وی چینل سے تھا کی گاڑی پر صیہونی فوج نے حملہ کر دیا -

صیہونی فوج کے فضائی حملے میں 10 فلسطینی شہید ہو گۓ جن میں 5 صحافی شامل تھے - اور کئی افراد زخمی بھی ہو گۓ - صیہونی فوج کے فضائی حملے سے ٹی وی چینل کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر بآسانی دیکھی جا سکتی ہیں - اسرائیلی فوج نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے پر کیا گیا تھا - 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں اب تک کل 141 صحافی شہید ہو چکے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+