اسرائیل نے کیا 100 لڑاکا طیاروں سے یمن پر حملہ

یمن پر حملہ

نیوز ٹوڈے :  صیہونی فوج نے یمن کے دارالحکومت "صنعا کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور حدیدہ بندر گاہ" پر حملہ کر دیا - اسرائیلی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے 100 لڑاکا طیاروں نے مل کر صنعا ایئرپورٹ کے رن وے ،ایئرکرافٹ اورکنٹرول ٹاور پر حملہ کیا - اس کے علاقہ حدیدہ بندر گاہ ،فوجی ٹھکانوں اور بجلی گھروں پر بھی راکٹوں سے حملہ کیا گیا - "عرب میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق جس وقت یہ حملے ہوۓ اس وقت یمن کی حوثی جماعت کے سربراہ تقریر کر رہے تھے -

صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں حوثی لڑاکوں کے زیر استعمال جنگی اور سویلین طیارے تباہ کر دیے گۓ ہیں - دوسری جانب ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے بتایا کہ جس وقت یمن پر حملہ ہوا اس وقت وہ صنعا ایئر پورٹ پر ہی موجود تھے - (ٹیڈروس ایڈبانوم) کا کہنا تھا کہ وہ روانگی والے لاؤنج میں بیٹھے تھے کہ جہازوں کی گھن گرج اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں - جس سے ایئر پورٹ پر افرا تفری مچ گئی ـ البتہ وہ محفوظ رہے ـ بھگدڑ مچ جانے سے ایئر پورٹ پر 2 افراد ہلاک ہو گۓ -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+